اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے ہمراہ سوموار کے روز مصر کا دورہ کرنے والے سرکاری وفد کے ارکان کا سیاحتی مقام شرم الشیخ میں “پرتپاک “خیرمقدم کیا گیا۔ یاد رہے نیتن یاہو، مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کے لئے مصر کے مختصر دورے پر شرم الشیخ آئے۔
اسرائیل وزیر بنیامین بن الیعازر نے بتایا کہ صہیونی وفد کو مصر میں انتہائی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصری صدر حسنی مبارک اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔
اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر بن الیعازر بھی موجود تھے۔ بعد میں بنیامین بن الیعازر، اسرائیلی “قومی سلامتی” کے مشیر عوزی اراد نے مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیط اور مصری محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ عمر سلیمان سے الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں متفرق امور زیر بحث آئے۔ ان امور میں غزہ میں اسیر اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کا قضیہ سرفہرست رہا۔