تل ابیب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ کے مستقبل سے متعلق اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج دریائے اردن سے بحیرہ روم تک پورے علاقے پر سیکیورٹی کنٹرول کو برقرار رکھے گی، جس میں غزہ بھی شامل ہو گا۔
ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو سے قبل حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ناگزیر ہے۔ جس میں سرنگوں سمیت اس کے پورے عسکری ڈھانچے کا خاتمہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر سے ملحق رفح کراسنگ جلد دونوں جانب کے لیے کھولی جائے گی۔ لیکن اس راستے سے صرف افراد کی آمدورفت کی اجازت ہو گی، سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔