واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی۔
گزشتہ روز نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انھوں نے باضابطہ طور پر ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی۔
نیتن یاہو نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ دستاویز پر دستخط کیے، جن کے ذریعے اسرائیل نے اس امن بورڈ کا رکن بننے کی رضامندی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن انھیں بتا دیا اگر ایران سے معاہدہ ممکن ہوا تو یہی ہماری ترجیح ہوگی۔