Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاھو کا متنازعہ جگہ پر معبد کی تعمیر جاری رکھنے کا حکم

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-zionist-leaders

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے صہیونی سپریم کورٹ کی طرف سے رام اللہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر یہودی معبد کی تعمیر روکنے کے فیصلے کے علی الرغم تعمیرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں مغربی کنارے میں “معالیہ شمرون” یہودی کالونی کے قریب “المتان” نامی یہودی معبد کی تعمیر کا عمل اس وقت روکنے کا حکم دیا تھا جب فلسطینیوں کی طرف سے عدالت میں دائر ایک اپیل میں معبد کی جگہ کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا. عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کی اپیل پر معبد کی تعمیرات حتمی فیصلے تک روکنے کی ہدایت کی تھی. ادھر اسرائیلی “ٹی وی 7” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے “المتان ” یہودی معبد کی تعمیر پر عدالتی فیصلے کا معاملہ بھی زیربحث لایا گیا. اس موقع پر قدامت پسند صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو نے وزیردفاع ایہود باراک کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف معبد کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں. اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہودی معبد کی تعمیر کی ہدایت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ منگل کے روز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے مذکورہ معبد کی طرف آنے والے راستوں میں بھاری پتھر اور خاردار تاریں لگا کر انہیں بند کر دیا تھا تاکہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کو روکا جا سکے. ادھر حکمراں اتحاد میں شامل قدامت پسند جماعت”لیکوڈ” کے سربراہ ڈانی ڈانون نے نیتن یاھو کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے معبد کی تعمیر روکے جانے کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی طرف سے اس کے خلاف احکامات کی توقع نہیں تھی تاہم انہوں نے درست فیصلہ کیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan