Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاھو، لیبر مان کا یہودی آباد کاری روکنے سے انکار

palestine_foundation_pakistan_avigdor-lieberman-israeli-foreign-minister-_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چھبیس ستمبر کو یہودی آبادکاری پر عارضی پابندی کی مدت ختم ہوتے ہی نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ حکمران جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے وزراء کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے لیبرمان نے اپنی پارٹی اراکین کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اور غزہ کی پٹی سے انخلاء کے باوجود اسرائیلی علاقوں پر داغے جانے والے میزائلوں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر صہیونی وزیر خارجہ اویگڈور لیبر مان نے کہا کہ اسرائیل کسی صورت یہودی بستیوں کی تعمیر پر عائد عارضی پابندی میں توسیع نہیں کرے گا۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق لیبر مان نے ٹیلی فون پر اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر پر دس ماہ کے لیے عارضی پابندی میں سے نو ماہ ضائع کردیے ہیں اب اس پابندی میں مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں۔ فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کے سائے تلے لیبر مان نے یہ دعوی بھی کیا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانب سے کسی اچھے اشارے کے مطالبے پرکافی اقدامات اٹھائے ہیں، اب مزید اقدامات کی ضرورت نہیں۔ لیبر مان نے برطانوی وزیر خارجہ اور عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل طویل عرصے سے یورپی یونین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ضد اور ہٹ دھرمی کے باوجود مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نام پر سودے بازی کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، جس کی پورے فلسطین میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan