Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نور شمس میں اسرائیلی قبضے کی شدت، 25 گھر تباہ کرنے کا اعلان

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں واقع نور شمس کیمپ جو مقبوضہ طولکرم گورنری میں ہے کے 25 رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کا فوجی حکم جاری کر دیا۔

طولکرم کے گورنر عبد اللہ کمیل نے ایک بیان میں بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سفارتی مشنز سے فوری مداخلت کی اپیل کی تاکہ قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے جاری اس نئے ظالمانہ اور نسل پرستانہ فوجی حکم کو روکا جا سکے۔

کمیل نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قابض اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جرائم کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ ایک منظم تخریب کاری کی کارروائی ہے جو نہ صرف شہریوں بلکہ ان کی جائیدادوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں کیمپ کے باشندے زبردستی بے گھر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون، عالمی روایات، انسانی حقوق کے قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کمیل نے دوبارہ عالمی برادری سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ طولکرم گورنری، اس کے کیمپس، دیہات اور شہر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت سے محفوظ رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan