غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے منگل تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہداء اور 5 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 11 اکتوبر 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 586 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 1,558 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ملبے سے 717 شہداء کی میتیں نکالی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق سنہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 72,037 ہو گئی ہے جبکہ 171,666 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
