Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نسلی دیوار کے خلاف مظاہرے پر اسرائیلی حملہ، درجنوں فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_protest-bile28099in-anti-wall-protestors1

مغربی کنارے کے ضلع بلعین میں مقبوضہ بیت المقدس کو دیگر علاقوں سے جدا کرنے کے لیے بنائی گئی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار احتجاجی مارچ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلعین میں دیوار کے خلاف قومی کمیٹی کی دعوت پر نکالے گئے مارچ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر کئی امن کارکنوں اور دیگر علاقوں کے افراد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شہید احمد یاسین، یاسر عرفات کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ یہودی آباد کاری اور اسلامی مقدس مقامات کے خلاف یہودیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی بے دخلی اور گرفتاریوں کی پالیسی روکنے کا مطالبہ کیا، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور تمام اسیران کو رہا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا اور قوم سے اختلافات مٹا کر متحد ہونے کی اپیل بھی کی اور فلسطینی موقف پر مضبوطی سے قائم رہنے اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر سیمنٹ کے بلاک کے پیچھے اسرائیلی فوج گھات لگا کر بیٹھی رہی جیسے ہی مظاہرین نے دیوار کا رخ کیا فوج نے دیوار کے دروازے بند کردیے۔ مظاہرین نے نسلی دیوار کے دوسری جانب اراضی پر جانے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے ان پر آواز کے بم، ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ آنسو گیس کی وجہ سے کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan