فلسطین پاور اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کنعان عبید کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اکلوتے بجلی گھر کا صرف ایک یونٹ کام کر رہا ہے کیونکہ دوسرے پلانٹ چلانے کے لئے درکار صعنتی ڈیزل کی ملطوبہ مقدار کو غزہ میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے خصوصی بیان میں ڈاکٹرکنعان نے واضح کیا اتوار کے روز اسرائیلی کراسنگ کرم ابو سالم کے ذریعے غزہ بھجوایا گیا ایندھن دوسرا یونٹ چلانے کے لئے ناکافی ہے۔ اس صورتحال کا منطقی نتیجہ غزہ میں گھپ اندھیروں کے راج کی صورت میں نکلنے گا۔ پاوراتھارٹی کے سربراہ نے متعلقہ ذمہ داروں بالخصوص رام اللہ کی وزارت مالیات سے مطالبہ کیا ہے وہ غزہ میں صنعتی ڈیزل سپلائی کی عوض اسرائیل کو راہ داری فیس جلد ادا کرے تاکہ غزہ کا اکلوتا بجلی گھر محاصرہ زدہ علاقے کے لئے بلا تعطل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنا سکے۔