Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ناپاک صہیونی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل، کئی نمازی گرفتار

palestine_foundation_pakistan_iof-aqsa16

قابض اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں اور فوج کی گاڑیوں پرپتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کے تعاقب میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے.صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر کئی نمازیوں کو گرفتار کر لیا ہے. مقبوضہ بیت المقدس سے مقامی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ سے کچھ فاصلے پر سلوان کے مقام پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد فلسطینیوں نے صہیونی فوجی گاڑیوں پر پتھراٶ کیا. جس کے بعد یہودی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر درجنوں نمازیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. اس دوران ایک یہودی آبادکار کی فائرنگ سے تیس سالہ فلسطینی نوجوان سامر سرحان شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے. فلسطینی شہریوں نے بھی ایک یہودی آبادکار پرحملہ کر کے اسے زخمی کیا ہے جب کہ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے. دوسری جانب القدس میں سلوان کی دفاعی کمیٹی نے سربراہ فخری ابوزیاب نے بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں اور یہوی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد سلوان میں فوج اور پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے جبکہ یہودی آبادکاروں کو بھی کھلے عام پھرنے کی اجازت ہے لیکن فلسطینی شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے آنے کے بعد یہودی آبادکاروں کے حملوں میں تیزی آئی اور صہیونی فوج کی موجودگی میں یہودی آبادکار فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے. مشتعل فلسطینی شہریوں نے بھی جوابی کارروائی میں اسرائیل پولیس، فوج اور یہودی آبادکاروں پرپتھراٶ کیا. جس کے جواب میں صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے کئی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan