Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نابلس میں یہودی خاندان پر قاتلانہ حملہ اس کے ایشیائی ملازم نے کیا:ذرائع

palestine_foundation_pakistan_itamar-attack1

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں “ایتمار” کالونی کے قریب ایک یہودی خاندان کے پانچ افراد کے قتل میں اسی خاندان کا ذاتی ملازم ملوث ہے.اس ملازم کا تعلق ایشیا کے کسی ملک سے بتایا جاتا ہے. ایک عرب خبر رساں ایجنسی “القدس نیٹ” کو نابلس میں “عورتا” قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی خاندان نے بتایا ہے کہ ایتمار یہودی بستی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں وہ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اس گھر میں ایک ایشیائی شہری گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا. جس کے اپنے مالک کے ساتھ تنخواہ کے معاملے پر تنازعات چلے آ رہے تھے. مقامی فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ ایشیائی ملازم اور یہودی خاندان کےدرمیان کئی ماہ سے تنخواہ روک رکھی تھی. جو مجموعی طور پر 10 ہزار شیکل بن رہی تھی.تنخواہ کی عدم ادائیگی کی بنا پر ایشیائی ملازم اور اس کے یہودی مالک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے. واردات سے قبل بھی ملازم نے اپنی تنخواہ کا تقاضا کیا تاہم مالک نے تنخواہ کی ساری رقم کی فوری ادائیگی سے انکارکردیا جس کے بعد ملازم نے خنجر کے وار کرتے ہوئے اسے مالک ، اس کی اہلیہ اور تین بچوں کو قتل کر دیا . ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کے بعد قاتل صہیونی پولیس اور فوج کے پہنچنے سے قبل وہاں سے فرار ہو کر ایک دوسرے فلسطینی قصبے میں چھپ گیا. اس کی تلاش جاری ہے تاہم فی الحال اس کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan