Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

میڈرڈ: فنکاروں کی تقریب، غزہ کے شہید بچوں کے نام پکار کر خراج عقیدت

میڈریڈ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) ہسپانوی فنکاروں نے میڈرڈ کی سڑکوں میں ایک پراثر تقریب کے دوران غزہ میں قابض اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے 18 ہزار 500 فلسطینی بچوں کے نام بلند آواز میں پکارے، تاکہ ان ننھی جانوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔

یہ تقریب مسلسل دوسری بار میڈرڈ میں منعقد ہوئی جو لگ بھگ 12 گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران ایک ایک کر کے تمام شہید بچوں کے نام پکارے گئے اور حاضرین نے ہر نام کے بعد گونج دار آواز میں کہاکہ “قتل کیا گیا”۔

یہ تقریب نہ صرف فلسطینی بچوں کے خلاف قابض اسرائیل کی درندگی اور اجتماعی نسل کشی کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بنی بلکہ یہ ایک اعلان بھی تھا کہ انسانیت کا ضمیر زندہ ہے اور وہ معصوم جانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan