فلسطینی صدرمحمود عباس نے مزاحمت کے خلاف کارروائیوں پر فخر کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی اتھارٹی قائم ہے کوئی نئی تحریک انتفاضہ برپا نہیں ہو گی – محمود عباس نے ’’وال سٹریٹ ‘‘جریدے سے انٹرویو میں کہا کہ جب تک وہ صدارتی آفس میں ہیں کسی کو انتفاضہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی – فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہاکہ انہوں نے اسرائیل کو یہودی آبادیوں کے خاتمے کے لئے متعدد حل پیش کئے ہیں لیکن صہیونی حکومت نے انہیں مسترد کردیا- اسرائیلی وزیردفاع ایہودباراک کو دو مرتبہ پیش کش کی گئی لیکن ان کے دفتر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا- محمود عباس نے مضحکہ خیز تجویز کا اعلان بھی کیا- انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت صرف پانچ ماہ کے لئے یہودی آبادکاری غیر اعلانیہ طور پر روک دیتی ہے تو وہ ان سے مذاکرات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں- جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل یہودی آبادکاری کو جاری رکھنے کا اعلان کرسکتا ہے- اسرائیلی وزیراعظم نے محمود عباس کی اس تجویز کو بھی مسترد کر دیا-