Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

میرا دورہ غزہ کے عوام کے مشکلات میں کمی کا سبب بنے گا: کیتھرین آسٹن

palestine_foundation_pakistan_catherine-ashton-vice-president-of-the-european-commission-and-high-representative-of-the-european-union-for-foreign-affairs-and-security-policy3

یورپی کمیشن کی نائب صدر اور یورپی یونین کی خارجی و دفاعی امور کی اعلیٰ نمائندہ بیرو نیس کیتھرین آسٹن نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ چار سال سے جاری غزہ محاصرے کو ختم کرائیں۔

غزہ کا دورہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیتھرین نے کہا کہ اس دورے سے انہیں غزہ پر اسرائیلی تباہ کن حملے کے بعد کی اصل صورتحال سمجھنے میں مدد ملی اور غزہ کی تعمیر نو میں اس دورے سے حاصل کئے گئے معلومات سے کافی مدد ملے گی۔

آسٹن اس دورے کے دوران غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں سے بھی ملی اور ان سے تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور موجودہ حالات میں ان کی امداد اورغزہ کی عمومی صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔انہوں نے بیت لہیا میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے ایک سکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں بچوں کا تعلیم کے ساتھ شوق اور جذبہ دیکھ کر بہت متا ثر ہوئیں۔

انہوں نے غزہ کے لوگوں میں ریلیف تقسیم کرنے والے مرکز کا بھی دورہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ غزہ کے عوام کے مشکلات میں کمی کا سبب بنے گا۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپو گرینڈی نے آسٹن کے دورے کو نہایت اہم اور کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین ان کے ادارے کوسب سے امداد فرہم کرتی ہے اور 2007 میں حماس کے حکومت سنبھالنے کے بعد یہ کسی اہم یورپی شخصیت کا غزہ کا پہلا دورہ ہے۔

فلپو گرینڈی نے مذ ید کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے نے آسٹن کو غزہ وادی کے عوام کی دکھ بھری زندگی کے حالات و واقعات دنیا تک پہنچانے کا مشورہ دیا اور ا ن سے اپیل کی کہ وہ یورپی یونین اور عالمی برادری کو اس بات کا قائل کرے کہ غزہ محاصرہ عالمی قوانین کی صریحاََ خلاف ورزی ہے اور اس کا فوری خاتمے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan