اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے مہاباد کے دہشتگردانہ واقعے کو نیویارک میں ایران کی کامیاب سفارتکاری پر صیہونی ایجنٹوں کا ردعمل بتایا ہے ۔ مہمان پرست نے کہا کہ مہاباد کا دہشتگردانہ واقعہ ایران کی دفاعی توانائی اور نیویارک میں ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلاف صیہونی ایجنٹوں کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی لحاظ سے اس قدر ترقی کرچکا ہےکہ اس کےپاس ڈیٹرینٹ طاقت بھی ہے اور بھرپور طرح سے اپنی سرحدوں کا دفاع کرسکتا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائي ملت ایران کے دشمنوں بالخصوص صیہونی حکومت کے لئے ناقابل برداشت ہے اسی بناپر دشمن ملت ایران پر نفسیاتی دباو ڈالنے کے لئے مختلف طرح کی شازشیں کرتے رہتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ملت ایران کی استقامت کو نشانہ بنایا ہے لیکن اسطرح کے اقدامات سے ایران کی ملت و حکومت کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آے گي۔ دراین اثنا پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایک پیغام جاری کرکے مہاباد میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ہونے والے فوجی پریڈ کے دوران اس دہشتگردانہ واقعے سے ایک بار پھر اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت کے دشمنوں کا کریھ چہرہ کھل کر سامنے آگيا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اس دہشتگردانہ واقعے پراپنی اور پارلمنٹ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی، شہر مہاباد کے عوام اور شہدا کے گھرانوں کو تعزیت پیش کی۔ یادرہے گذشتہ روز بدھ کو صوبہ مغربی آذربائجان کے شہر مہاباد میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے پریڈ کے دوران ایک بھیانک بم دھماکہ ہواتھا جسمیں گیارہ افراد شہید اور پچاس زخمی ہوئےہیں ۔