Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا انتباہ: پاکستان غزہ میں فوجی مداخلت نہ کرے

کراچی – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں غزہ میں فوج بھیجنے کی غلطی نہ کرے اور کسی بھی بین الاقوامی امن فورس یا فوجی مشن کا حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں ماضی کے تلخ تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے یاد دہانی کرائی کہ ماضی میں اُس وقت کے بریگیڈیئر ضیا الحق اردن گئے اور فلسطینیوں کے خلاف کارروائی میں شامل ہوئے تھے، جس کا فلسطینی عوام نے کبھی نہ بھلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دور میں عراق میں فوج بھیجنے کا بھی مسئلہ اٹھا تھا، مگر اس وقت بھی پاکستانی افواج کو پیس کیپنگ کے بجائے جنگ کیپنگ کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس کا مقصد لڑائی میں حصہ لینا اور حملہ کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو ایسی کسی بھی غلطی سے بچنا چاہیے اور نہ تو بین الاقوامی دباؤ میں آنا چاہیے اور نہ ہی کسی سازش یا منصوبے کا حصہ بننا چاہیے جو فلسطینی عوام کے خلاف ہو۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق، پاکستان کی افواج کا اصل کردار ملکی دفاع اور امن کے قیام میں ہونا چاہیے، نہ کہ غیر ملکی جنگوں میں ملوث ہونا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan