Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

موساد کے نمائندے کی لندن تقرری میں برطانیہ کی ٹال مٹول پراسرائیلی برہمی

palestine_foundation_pakistan_mossad-israeli-external-intelligence-apparatus1

صہیونی سیاسی اور انٹلیجنس حلقے لندن کے اسرائیلی سفارتخانے میں موساد کے نامزد اتاشی کی تقرری کے کاغذات قبول کرنے میں برطانوی حکومت کی ٹال مٹول پر سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

حماس کے رہ نما محمود المبحوح کے قاتلوں نے جعلی برطانوی پاسپورٹ استعمال کئے تھے، جس کے بعد لندن میں موساد سے منسلک اتاشی کو ملک بدر کر دیا گیا تھا اور تاحال ان کے بعد کسی دوسرے نمائندے کا تقرر عمل میں نہیں آ سکا۔

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی حالیہ اشاعت میں کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اسرائیلی سفارت خانے کے نئے چارج ڈی افیئرز کو ملک میں داخلے سے روک رہی ہے۔ یہ بات اسرائیل اور برطانیہ کے درمیان پہلے سے موجود معاہدات کے منافی ہے کیونکہ یہ معاہدات موساد کے نمائندے کے برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق حالیہ برطانوی موقف پر اسرائیلی عہدیدار سخت تشویش اور حیرانی میں ہیں۔ اس موجودہ صورتحال سے موساد اور برطانوی انٹیلجنس اداروں کے تعلقات بھی جمود کا شکار ہو گئے ہیں۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ موساد کے نئے نمائندے کے لندن داخلے میں سب سبے بڑی رکاوٹ برطانیہ کی جانب سے قابض صہیونی ریاست کو ایک دستاویز پر دستخط کرنے پرمجبور کرنا ہے۔ اس دستاویز میں برطانیہ کے پاسپورٹ کو موساد کی کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ صہیونی عہدیداروں نے ان شرائط کو ماننے سے انکار کررہے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے وہ بالواسطہ طور پر محمود المبحوح کے قتل کی ذمہ داری ٹہریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan