Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

موساد پر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی شدید تنقید

mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-qassam-brigades11 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما محمود المبحوح کے قتل کے حوالے سے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بحث بڑے شدو مدسے جاری ہے – صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد اور اس کے سربراہ مئیر داغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے – تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز نے میئر دگان کو اسرائیل کے لیے کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے- اخبار کے کالم نگار ارے شبیط لکھتے ہیں کہ محمود المبحوح کے قتل کا الزام موساد پر ثابت ہونے کے بعد میئرڈگان قومی ہیر سے زیر و بن جائے گا اور قوم کے لیے قابل فخر ہونے کی بجائے کلنگ کا ٹیکہ بن جائے گا اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے لندن میں اسرائیلی سفیر رونبرروسور کی برطانوی وزارت خارجہ کے سیکرٹری پیٹرریکیٹس سے ملاقات کا بھی جائزہ لیا ہے- جوکہ اسرائیلی سفیر سے موساد کے ایجنٹوں کے برطانوی جعلی پاسپورٹس استعمال کرنے کے متعلق وضاحت حاصل کرنے کے لیے کی گئی- اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے موساد کی جانب سے برطانوی جعلی پاسپورٹس استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا یہ بھی ممکن ہے کہ برطانوی شہریوں کے شناختی کارڈ چوری کئے گئے ہوں –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan