اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد لبنان میں ایجنٹوں کی بھرتی میں ناکام ہوگیا- لبنان کے ایک اعلی فوجی اہلکارنے کہاہے کہ گزشتہ برس لبنان میں صہیونی جاسوس نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد سے موساد نئے نیٹ ورک کی بھرتی کے لیے کام کر رہی ہے- لیکن اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی- کویت کے اخبار نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہے کہ اب بغیر پائلٹ کے اسرائیلی طیارے لبنان کی فضاؤں میں پرواز نہیں کرتے – کیونکہ وہاں پر انہیں کوئی ایجنٹ دستیاب نہیں ہیں جو اسرائیل کو معلومات فراہم کریں – لبنان نے حال ہی میں فرانس سے جدید سیکورٹی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے- اسرائیل تصویریں حاصل کرنے اور جاسوسی کے لیے وینٹوم اور ایف سولہ طیارے استعمال کرنے پر مجبور ہے- واضح رہے کہ لبنان کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ برس متعدد جاسوس نیٹ ورک کا انکشاف کیا تھا جن کے روابط اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھے- ان نیٹ ورک کے ارکان میں لبنانی فوج اور پولیس کے افسران اور اہلکار بھی شامل تھے –