مقبوضہ فلسطین میں ایک ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم ازکم سات یہودی ہلاک اور دیگر آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں. یہ حادثہ مقبوضہ فلسطین کے شہرعسقلان کے شمال میں کریات غات کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرین کی پٹری عبور کر رہی تھی کہ قریب سے آنے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی. بس میں سوارایک ہی خاندان کے افراد لقمہ اجل بن گئے. صہیونی پولیس کے مطابق بس میں 15 افرا سوار تھے جن میں سات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، زخمیوں کو عسقلان کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے. دوسری جانب اسرائیلی وزیرریلوے یتسزحاق ارئیل کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا.ٹرین کے قریب آنے کے باوجود اس نے ریلوے پھاٹک عبور کرنے کی کوشش کی. ٹرین کی جانب سے الارمنگ سائرن بھی بجایا گیا تاہم بس ڈرائیورنے اسکے باجود بس پٹری پڑ چڑھا دی.۔ ٹرین میں موجود مسافروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔