فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن منی منصور نے مسجد اقصی کے دفاع کے لیے مسجد میں موجود رہنے والے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے- منیٰ منصور نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے وہ فلسطینی شہری قابل فخر ہیں جو صہیونیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گزشتہ سات روز سے مسجد اقصی میں موجود ہیں- منیٰ منصور نے امت مسلمہ سے مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں مظاہرے کرنے کا مطالبہ کیا- منیٰ منصور نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو مسجد اقصی کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے- مقبوضہ بیت المقدس تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے- تمام مسلمانوں کو اس سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے- فلسطینی امت مسلمہ کے مقدسات اور حرمات کا دفاع کررہے ہیں-