فلسطینی آئینی حکومت کی کابینہ نے مغربی کنارے میں ملازمین کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی کابینہ کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کرنا فلسطینی اتھارٹی کا غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ نہیں چاہتی۔ وہ حماس کے کارکنوں کے خلاف روزی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطینی کابینہ نے غزہ میں متعدد منصوبوں کے شروع کیے جانے کی تعریف کی، جن میں بہادری اور مزاحمت کی داستانیں رقم کرنے والی مجاہدات ریم ریاشی، رائیل کوری اور دلال مغربی کے نام سے موسوم کھیل کے میدانوں کا افتتاح شامل ہے۔ شہیدہ دلال مغربی کے نام سے موسوم کنویں کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے سرمایہ کویت کی این جی او نے فراہم کیا ہے۔