Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ملائشیا کی 67 رکنی امدادی ٹیم کی غزہ آمد

palestine_foundation_pakistan_rafah-crossing5

فلسطینی سرحدی و راہداری امور کی وزارت نے بتایا ہے کہ پیر کے روز ملائشیا کی ہلال احمر کی میڈیکل ٹیم کا 67 رکنی وفد غزہ پہنچا ہے. وفد کی امد کا مقصد غزہ میں متعدد مریضوں کے سرجری اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے. وزارت سرحدی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملائشیا کے 67 رکنی وفد میں 30 مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل ہیں. اس کے علاوہ 10 ہندو اور 10 چینی امدادی کارکن شامل ہیں. ملائشین امدادی ٹیم 13 روز تک غزہ میں قیام کرے گی. ملائشین وفد غزہ میں پانچ مقامات پر چھوٹی ڈسپنسریاں بھی قائم کریں گے جن کا انتظام فلسطینی حکومت کو سپرد کیا جائے گا. دریں اثناء فلسطین میں کام کرنے والے ایک خیراتی ادارے “امان”نے غزہ میں شہریوں کو افطار اور سحر میں سہولیات فراہم کرنے کے لیےاپنے رمضان پروگرام کا اعلان کیا ہے. امان کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ وہ مستحق شہریوں کو سحری اور افطاری کا سامان فراہم کریں گے. انہوں نے مخیر شہریوں سے امان کے پروگرام میں تعاون کی بھی اپیل کی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan