( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں 5 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے اور متعدد علاقوں میں قابض فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کی مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں جنین کے علاقے برقین میں صہیونی فوجی اہلکاروں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیاں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں السيلا الحارثہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاہدعلا ناصر زیود صہیونی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہوگئے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں ہونے والی صہیونی فوجی کارروائی کے نتیجے میں5 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے اور متعدد علاقوں میں قابض فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کی مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔