( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی گولیوں سےنمائندے کی ٹانگ زخمی ہوگئی البتہ اس سے قبل بھی بحش کو متعدد مواقعوں پرصحافتی ذمہ داریوں کی پاداش میں ڈیوٹی کے دوران اسرائیلی فوج نے زخمی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس میں نشریاتی ادارے (کیو این این) کے نمائندے جن کا نام عبداللہ بحش بتایا جاتا ہے، صہیونی فوجی چھاپے کے دوران صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئےفوج کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
ادارے کی جانب سے واقعے کی ویڈیوجاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بحش پراس وقت فائرنگ کی جب وہ فلسطینی علاقے میں صہیونی فوج اور مقامی باشندوں کے مابین جھڑپوں کی کوریج کر رہے تھے۔
واقعےمیں صہیونی فوج کی گولیوں سےنمائندے کی ٹانگ زخمی ہوگئی البتہ اس سے قبل بھی بحش کو متعدد مواقعوں پرصحافتی ذمہ داریوں کی پاداش میں ڈیوٹی کے دوران اسرائیلی فوج نے زخمی کیا ہے۔