( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں وقفے وقفے سے قابض فوج کی جانب سےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کے دوران شہریوں پر تشدد اور انہیں حراست میں لیے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں نابلس کے جنوبی علاقےبیتا قصبے میں جبل الصبیح کے مقام پر صہیونی غیرقانونی آبادکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری پھیل گئی، اس دوران قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے ایک16 سالہ فلسطینی نوجوان احمد زاھی داؤد بنی شمسہ شہید ہوگیا جبکہ فوج او فلسطینی مظاہرین کے اس تڈادم کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئےجنہیں قابض فوجی اہلکاروں نے گرفتار کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔