( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی علاقے میں صہیونی فوجی دہشت گردی کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف نوجوان فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جن پر صہیونی فوج نے براہ راست فائر کھول دیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے علی الصبح مغربی کنارےمیں مغربی القدس کے بیت عنان زرعی قصبے میں ایک مکان پر دھاوا بولا اور رہائیشیوں میں سے 2 فلسطینیوں کو موقع پر شہید کر دیا جبکہ علاقے میں دہشت گردی پھیلاتے ہوئے کئی گھنٹوں تک فائرنگ سے علاقہ مکینوں کو ہراساں کیا۔
فلسطینی علاقے میں صہیونی فوجی دہشت گردی کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف نوجوان فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جن پر صہیونی فوج نے براہ راست فائر کھول دیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئےجبکہ جنوبی بیت لحم کی بیت فجار بلدیہ سے تین فلسطینی نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔