Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ علاقوں میں فوجی کارروائی، متعدد شہری زخمی، کشیدگی میں اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ بیک وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں نسلی دیوار کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

پیر کی شام نابلس شہر میں فلسطینی نوجوانوں اور غاصب اسرائیلی افواج کے درمیان اس وقت دست بدست جھڑپیں شروع ہوئیں جب قابض فوج نے مغربی کنارہ کے مختلف علاقوں پر دھاوا بولا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے قصرہ میں نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے۔

چھاپہ مار کارروائیوں کے اسی تسلسل میں غاصب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمالی شہر جنین کے مشرق میں واقع گاؤں جلبون پر دھاوا بولا اور زہریلی گیس کے گولوں کی برسات کرتے ہوئے متعدد گھروں کی تلاشی لی، جبکہ وہاں ایک فوجی چوکی قائم کر کے شہریوں کی آمد و رفت میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ علاوہ ازیں قابض افواج نے مغربی کنارہ کے شمال میں ہی طولکرم کے جنوبی گاؤں کفر جمال میں بھی دراندازی کی۔

مغربی کنارہ کے وسطی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب بیرزیت یونیورسٹی کے گرد و نواح پر دھاوا بولا اور اس دوران ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ شہر کے شمال مشرق میں واقع قصبے دير جرير کے داخلی راستے پر بھی فوجی چوکی قائم کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے مغربی کنارے میں آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر شروع ہونے والی صیہونی جارحیت اور نسل کشی کے بعد سے غاصبانہ حملوں اور چھاپہ مار کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم 1114 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور تقریباً 11500 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 22000 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر کے قابض اسرائیلی عقوبت خانوں کی نذر کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan