Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کے سوا لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہر سے بے دخل کیے جانے کی سازش

quds-center-for-social-and-economic-rights القدس مرکز برائے سماجی و اقتصادی حقوق نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے- مقبوضہ بیت المقدس کے سوا لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں کی شہریت ختم کیے جانے کا خطرہ ہے- مرکز القدس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقوں سے پچاس ہزار جبکہ البرید، کفر عقب اور سمیر کے علاقوں کے پچھتر ہزار فلسطینی شہریوں کی شہریت ختم کیے جانے کی کارروائیاں کی جارہی ہیں- رپورٹ کے مطابق 1990ء کے بعد سے تیس ہزار فلسطینی شہری اسرائیلی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں- 2008ء کے سال میں پانچ ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہریت سے محروم کیا گیا- دوسری جانب اسرائیلی وزارت داخلہ ان فلسطینیوں کے متعلق معلومات دینے سے انکار کرتی ہے جنہیں گزشتہ تین سالوں میں بیت المقدس سے بے دخل کیا گیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan