Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کی مسلم،عیسائی شخصیات کا الاقصیٰ کیخلاف اسرائیل کے ناپاک منصوبہ پرانتباہ

aqsa-attacked مقبوضہ بیت المقدس کی اعلیٰ اسلامی کونسل ،کونسل برائے اوقاف اور اسلامی امور ،گرجا گھروں کے سربراہان اورسرکردہ مسیحی اور اسلامی شخصیات نے مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے اور اس کے بعض حصے یہودیوں کے حوالے کرنے کے اسرائیل کے ناپاک منصوبے پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے مشرقی القدس میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف اس طرح کی سنگین کارروائی سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ جائے گی اور اس سے ایک عالمی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اجلاس میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی علماء،اسکالروں،مبلغین اور سرکردہ شخصیات کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی اورمقبوضہ بیت المقدس کی بعض مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے فیصلے پر غورکیا گیا ۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس طرح کے فیصلے بالکل غیر قانونی ہیں اور وہ ان کی پابندی نہیں کریں گے۔بیان میں اسلام میں مسجداقصیٰ کی اہمیت پر زوردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ مسجد اور اس کے تمام حصے مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ بیان کے مطابق مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں اللہ کی عبادت سے روکنا دراصل عبادت کی آزادی پر حملہ ہے اور انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اردن،ترکی اور مصر کی حکومتوں،سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ ،عرب لیگ،اسلامی کانفرنس تنظیم ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور القدس شہر کے عوام کے خلاف اسرائیل کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فوری مداخلت کریں اور اس سلسلہ میں سنجیدہ کوششیں کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan