Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کی توسیع کے نئے منصوبے کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_settlements

اسرائیل نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے سے متعلق عالمی مطالبات نظرانداز کرتے ہوئے مقدس شہر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیرانتظام ” پلاننگ و ڈویلپمنٹ” کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطین کے اہم تاریخی مقامات میں یہوی کالونیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے پر آئندہ چند ہفتوں کے دوران کام شروع کر دیا جائے گا۔ عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی اتوار کی اشاعت میں انکشاف کیا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی پر تعمیرات کے سلسلے میں کمیٹی کا حال ہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں فلسطینیوں کی ملکیتی مقامات تک یہودی کالونیوں کی توسیع کی مخالفت بھی کی گئی اور کئی اطراف سے اس پراعتراضات کیے گئے، تاہم کمیٹی کی اکثریت نے یہ اعتراضات مسترد کرتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں کے دوران کالونیوں کی تعمیر و توسیع پر کام شروع کرنے کی منظوری دی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت القدس میں یہودی کالونیوں میں توسیع کی سکیم وزارت داخلہ کے محکمہ سروے و نقشہ جات کے چیئرمین موشیہ کوہان نے پیش کی تھی، جس پر مختلف اجلاسوں میں غور کیا جاتا رہا ہے۔ دوسری جانب القدس کی اسرائیلی بلدیہ نے چیئرمین بلدیہ نیر برکات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کی سکیموں میں ترمیم کریں ،تا کہ پہلے سے قائم یہودی کالونیوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ نئی کالونیاں بھی تعمیر کی جا سکیں۔ دوسری جانب یہودی آباد کاری کے لیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم ”الداد” نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حال میں مشرقی بیت المقدس میں کئی مکانات خریدے ہیں جن کا مقصد اس علاقے میں یہودی آباد کاری کے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan