Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں کھدائی کی کارروائیوں سے زمین دھنس گئی

aqsa-collapse مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے کھدائی کی کارروائیوں سے مختلف جگہوں پر زمین دھنس گئی۔ پرانے شہر کے خان الزیت دروازے کے گیٹ پر زمین ایک میٹر اندر دھنس گئی، جس کی وجہ علاقے میں کھدائی کا عمل ہے۔ مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زمین کے دھنسنے کا یہ واقعہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے علاقے میں جاری کھدائی کی کارروائیاں ہیں جو وہ مختلف بہانوں سے کررہی ہے۔ عکرمہ صبری نے کہا کہ پرانے شہر کی عمارتیں بہت پرانی ہیں جو کھدائی کی کارروائیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے اسرائیلی حکومت کو پہلے ہی متنبہ کرچکے ہیں لیکن صہیونی حکومت پرانے شہر میں کھدائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل پر سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور ہر طرح کا دباؤ ڈالنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan