قبروں کی تعمیراتی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبرستان مامن بااللہ کو ختم کرنے کی اسرائیلی سازش کی جا رہی ہے- کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں نے قبرستان کا ایک حصہ تباہ کر دیا ہے جبکہ باقی حصہ کو تباہ کرنے کے لیے عمل جاری ہے جبکہ اسرائیلی بلدیہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ وہاں سے جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کی کارروائی کر رہے ہیں – کمیٹی کے مطابق اسرائیلی بلدیہ اب تک مختلف طریقوں سے قبرستان کی 70 فیصد زمین ہڑپ کر چکی ہے- قبرستان کا رقبہ 180 ایکڑ تھا جواب صرف 19 ایکڑ رہ گیا ہے- کمیٹی کے رکن ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ آج اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزر زمین ہموار کر رہے ہیں وہاں سے پہلے ہی 40 قبروں کو تباہ کیا جا چکا ہے-