انتہا پسند یہودیوں نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں مقبوضہ بیت المقدس کی قبہ صخرہ کے بغیر تصویر شائع کی۔ تل ابیب میں عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار” یدیعوت احرونوت ”کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے گزشتہ روز بیت المقدس کی تصویریں لوگوں میں تقسیم کیں۔
ان تصویروں میں قبہ صخرہ کی جگہ نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تصویر تھی۔اخبار کے مطابق یہ تصاویر ”ہاگار ”نامی عباد ت کے حوالے سے تقسیم کی گئی ہیں۔ یہ عبادت اور دعائیں یہودی مذہبی تہوار عید البسیع کے موقع پر ادا کی جائیں گی۔