Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قبائل کے درمیان جھگڑے میں صہیونی ہاتھ ملوث ہیں :ابو شعر

dr-taleb-abu-shaar-the-minister-of-endowment-and-religious-affairs-in-gaza-2 فلسطینی وزیر اوقاف طالب ابو شعر نے الزام لگایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قبیلوں کے درمیان تنارعہ کو اسرائیلی حکومت بڑھاوا دے رہی ہے- انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک طرف واقعہ کو بڑھا چڑھاکرپیش کر رہی ہے تو دوسری جانب وہ زہر آلود افواہیں پھیلا رہی ہے – ابو شعر نے کہا کہ قبائلیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور فتنہ بڑھانے میں صہیونی ہاتھ ملوث ہیں- قومی و سلامتی ایکشن کے رہنما اور اسلامی شخصیات متنارعہ قبیلوں کے درمیان امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں- اسرائیلی حکومت کبھی علاقے کی گلیوں کو بند کردیتی ہے تو کبھی وہاں سے گزرنے والوں کے لیے رکاوٹیں پیداکرتی ہے تاکہ صلح کرانے والے لوگ وہاں نہ پہنچ سکیں – اسرائیلی پولیس نے جھگڑے میں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش کو ورثا ء کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے – اسرائیلی پولیس کا دعوی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں- واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چند روز قبل فلسطینیوں کے دو قبائل کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan