Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں مکانات منہدم کرنے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_demolition1

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے “ہارٹز” نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ملکتی سیکڑوں مکانات کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت کے قانونی مشیر نے القدس کی پرانی بلدیہ میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات گرانے کے لئے میمورنڈم ارسال کیا ہے۔ حکمنامے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے مسجد اقصی کے جنوبی علاقے بلدیہ سلوان کی بطن الھوی کالونی میں واقع “بیت یوناتان”یہودی بستی کو وقتی طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے اسرائیل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ اگر فلسطینیوں کے مکانات مہندم کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب اسرائیلی یہودی بستیوں کے رہائشی بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ہارٹز نے اپنے جمعرات کے پرنٹ اور آن لائن ایڈیشنز میں قانونی مشیر کی دفتر سے جاری ہونے والے میمورنڈم نما اشتہار کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیر کے میمورنڈم میں یہودی بستی کے جزوی اور وقتی بندش کا ذکر دراصل فلسطینیوں کے ردعمل سے بچنے کی خاطر کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan