Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس سے ممبران پارلیمنٹ کی جلاوطنی کے خلاف تمام فلسطینی متحرک ہو جائیں: نائف

palestine_foundation_pakistan_naif-al-rajoub-hamas-mp2

سابق فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور نائف رجوب نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور ان میں بدترین جرم یہ ہے کہ بیت القدس سے 4 ممبران پارلیمنٹ کو جلاوطن ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ پریس کے نام جاری اپنے بیان میں نائف رجوب نے کہا کہ چار ممبران پارلیمنٹ کو جلاوطن کرنے کے احکامات پر عملدرآمد سے ان سارے فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت القدس سے نکالنے کیلئے راہ ہموار ہو گی جنہوں نے ان کو منتخب کیا ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ چار ممبران پارلیمنٹ کی جلاوطنی سے ثابت ہو رہا ہے کہ دو ریاستی تصور کا خواب چکنا چور ہوا ہے ،کیونکہ فلسطین کیلئے مستقبل میں کوئی دارلخلافہ نہیں ہو گا کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں سے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینیوں سے خالی کرانے اور اسے یہودیانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ سابق فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور نائف رجوب نے اسرائیل کے ان ناپاک عزائم کا توڑ کرنے کی سنجیدہ کوششوں پر زور دیا ہے اور فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ انہوں نے رام اللہ انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے اپنی پوزیشن واضح کرے اور اسرائیل کے اس گھناؤنے جرم کے خلاف مذاکرات کا سلسلہ اور اسرئیلی سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل ختم کر دے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan