Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مفاہمت سے قبل انتخابات قبول نہیں کر سکتے

hamas-islamic-jihad-meeting اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے دمشق میں نمائندہ قومی فلسطینی جماعتوں کے اتحاد کے مشترکہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ فلسطین کی تمام جماعتیں صدر محمود عباس کے آئندہ سال جنوری میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کو تسلیم کرنے سے انکار کر چکی ہیں، جب تک تمام فلسطینی جماعتوں کا انتخابات کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہو جاتا محمود عباس اپنے فیصلے کے منفی نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ دمشق میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے راہنما نے کہا کہ تمام فلسطینی جماعتیں اس امر پرمتفق ہیں کہ محمود عباس ایک غیر آئینی صدر ہیں اور ان کی جانب سے آئندہ سال 28 جنوری کو انتخابات کا اعلان بھی غیر آئینی قدم ہے، پوری فلسطینی قوم کی مجموعی روح محمود عباس کے انفرادی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ دمشق میں ہونے والے اجلاس میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے سربرہوں نے صدر عباس کے انتخابات سے متعلق اعلان پربڑی باریک بینی سے غور کیا تاہم وہ اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ جب تک تمام فلسطینی جماعتوں میں مفاہمت قائم نہیں ہوجاتی اور انتخابات سے متعلق کوئی قومی اتفاق رائے سامنے نہیں آتا محمود عباس کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ خالد مشعل نے کہا کہ وہ فلسطین کی تمام نمائندہ جماعتوں کی جانب سے اعلان کرتے ہیں کہ محمود عباس کی جانب سے یک طرفہ طور پرانتخابات کا جو اعلان کیا ہے وہ غیر آئینی ہے، ا س سے فلسطین میں انتشار اور سیاسی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا جس کی تمام ترذمہ داری صدر محمود عباس اور ان کے گروہ پرعائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس فلسطین میں انتخابات کو شفاف نہیں دیکھنا چاہتے، اپنی مرضی کے مطابق انہوں نے انتخابات کا اعلان اس لیے کیا ہے تاکہ دھاندلی کے ذریعے انتخابات کرائے جائیں اورمن پسند نتائج حاصل کیے جائیں۔ خالد مشعل نے کہا کہ محمود عباس اسرائیل اورامریکا کے دباؤ کا شکار ہیں، انتخابات کی قبل از وقت تاریخ کا تعین بھی امریکی اوراسرائیلی منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو سیاسی طور پرمفلوج کرنے اور اسے دیوار سےلگانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی اور قومی اصولوں اور حقوق کا ہر قیمت پرتحفظ کیاجائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan