رام اللہ کی غیر آئینی فلسطینی حکومت کے درجنوں پولیس اہلکاروں نے فلسطینی ریاست میں ماڈل کمیونٹی پولیس کی تشکیل کے لیے تل ابیب میں قابض اسرائیلی پولیس کے کیمپ کا دورہ کیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ یدیعوت احرونوت ‘‘ کے مطابق دونوں اطراف کی پولیس نے بھائی چارگی کا مظاہرہ کیا۔ اخبار نے اپنی منگل کے روز کی اشاعت میں واضح کیا ہے کہ صہیونی پولیس نے عباس پولیس کے یافا شہر کے دورے کا انتظام کیا تھا، جہاں انہوں نے عجمی کالونی میں کمیونٹی سنٹر ’’پیریز امن مرکز‘‘ کی وزٹ بھی کیا۔ اخبار کے مطابق اس وزٹ کے بعد دونوں اطراف کے پولیس اہلکاروں نے 1948 ء کے مقبوضہ علاقے یافا کے ایک ہوٹل میں اکٹھے ہو کر کھانا بھی کھایا، اس موقع پر عباس پولیس کے اہلکار اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئے اور جانبین سے بڑی الفت، برداشت اور بھائی چارگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔