Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے کی حد تک پارلیمانی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے: ابو مرزوق

dr-mousa-abu-marzouk21 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ محمود عباس صرف مغربی کنارے کی حد تک پارلیمانی انتخابات نہیں کرا سکتے کیونکہ ایسا کرنا عملاً ممکن نہیں- انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی باتیں کی جارہی ہیں ان کا مقصد حماس پر دباو ڈالنا ہے- عربی ٹی وی ’’العربیہ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر محمود عباس نے مغربی کنارے میں انتخابات کرانے کی حماقت کی تو حماس مناسب وقت پر اپنے متبادل فیصلے کا اعلان کرے گی- مصر کے ہاں مفاہمت کیلئے جاری کوششوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصری مفاہمتی فارمولے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے تاکہ اس کے اختلافی نکات پر اتفاق کیا جائے، اگر تمام نکات پر اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو حماس رواں ماہ کی 25 تاریخ تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر تیار ہے- حماس کے رہنما نے واضح کیا کہ اگر مفاہمت پر مزید کچھ ہفتے بات چیت کی ضرورت ہے تو اس میں مضائقہ نہیں تاہم حماس کی خواہش ہے کہ یہ معاملہ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچ جانا چاہیے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan