Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

مغربی کنارے و القدس میں اکتوبر کے دوران 356 مزاحمتی کارروائیاں، 8 صہیونی زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں اکتوبر کے مہینے کے دوران فلسطینی مزاحمت کی 356 مختلف کارروائیاں انجام دی گئیں جن میں فدائی حملے، بم دھماکے، فائرنگ اور عوامی احتجاجی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 8 صہیونی فوجی اور آبادکار مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے۔

مرکز معلومات فلسطین “معطی” نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج اور صہیونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا سلسلہ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق “مرکز فلسطین” کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر کے دوران 16 بم دھماکوں یا بارودی آلات کے نصب کرنے کی کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 9 جنین میں اور 3 طوباس میں انجام دی گئیں۔ طوباس میں ہونے والے ایک دھماکے میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوئے اور ایک فوجی گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ کارروائی 18 اکتوبر کو قابض فوج کے طوباس میں گھسنے کے دوران انجام پائی۔

مرکز “معطی” نے مزید بتایا کہ اس عرصے میں 6 فائرنگ یا مسلح جھڑپوں کی کارروائیاں ہوئیں، جب کہ ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں نوجوان محمد علی اشتیہ نے اپنی گاڑی سے صہیونی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی۔ یہ کارروائی القدس کے قریب “طریق 443” پر واقع بیت عور الفوقا گاؤں کے نزدیک ایک صہیونی چیک پوسٹ پر ہوئی۔

عوامی مزاحمت کے محاذ پر بھی فلسطینی عوام کی جدوجہد بدستور جاری رہی۔ اکتوبر میں 237 عوامی جھڑپیں اور تصادم ریکارڈ کیے گئے جن میں قابض فوج پر پتھراؤ شامل تھا۔ اس کے علاوہ 20 احتجاجی مظاہرے، 5 کارروائیاں جن میں آتش گیر بوتلیں اور آتشبازی کے فائر کیے گئے، بھی شامل ہیں۔

مرکز معطی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطینی عوام نے اس دوران 13 کارروائیوں میں صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جب کہ 57 مواقع پر مختلف علاقوں میں آبادکاروں کے حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا گیا۔

فلسطینی عوام کے عزم و استقامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمت کی روح پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اور فلسطینی نوجوان قابض اسرائیل کی درندگی اور ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan