Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں میں مزاحمت کی 19 کارروائیاں

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کی مقامی صورتحال اور مزاحمتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک ماہر فلسطینی مرکز نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کی 19 کارروائیاں ریکارڈ کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں غاصب آباد کاروں کا دلیری سے مقابلہ کرنے، ان پر پیٹرول بم پھینکنے اور سنگ باری کرنے کے علاوہ قابض دشمن کی افواج کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپیں اور عوامی احتجاجی مظاہرے شامل ہیں۔

مرکز معلومات فلسطین ’معطی‘ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان مزاحمتی سرگرمیوں میں غاصب آباد کاروں کے حملوں کو ناکام بنانے کی 3 کامیاب کارروائیاں، آباد کاروں کی ایک گاڑی کو ناکارہ بنانا، ان کا ایک خیمہ جلا کر خاکستر کرنا اور ایک پیٹرول بم پھینکنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ 12 مختلف مقامات پر قابض دشمن کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینی نوجوانوں نے جم کر پتھراؤ کیا اور ایک احتجاجی مظاہرہ بھی منظم کیا گیا۔

القدس گورنری میں قلندیا پناہ گزین کیمپ کے مقام پر قابض دشمن کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کے دفاع میں قابض اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ اسی طرح رام اللہ کے علاقے سنجل میں غیرت مند نوجوانوں نے غاصب آباد کاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان پر اس زور سے پتھراؤ کیا کہ ان کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جنین میں بھی قابض اسرائیلی افواج کے خلاف عوامی غصہ دیکھنے میں آیا جہاں قباطیہ کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوجیوں پر پتھروں کی بارش کر دی۔

نابلس میں متعدد مقامات پر مزاحمتی سرگرمیاں اپنے عروج پر رہیں۔ قصرہ کے مقام پر نوجوانوں نے غاصب آباد کاروں کے جتھے کا راستہ روکا اور ان کی جانب سے زبردستی نصب کیا گیا ایک خیمہ جلا دیا۔ برقہ کے قریب فلسطینیوں نے غاصب آباد کاروں کی گاڑیوں کو پیٹرول بموں سے نشانہ بنا کر دشمن کے حوصلے پست کر دیے۔ اس کے علاوہ جبل العرمہ، نابلس شہر، بورین، عقربا اور بیت فوریک میں بھی قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے جبکہ نابلس شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بیت لحم کے علاقے تقوع میں قابض دشمن کی افواج کے ساتھ ہونے والے تصادم میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، جبکہ الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے الظاہریہ میں بھی اسی طرح کی شدید جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں فلسطینی عوام قابض اسرائیل کی سفاکیت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan