Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں کشیدگی، کفل حارس میں آباد کاروں کی کارروائی

مقبوضہ مغربی کنارہ  – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت کے شمال میں واقع قصبے کفل حارس پر دھاوا بول دیا تاکہ وہاں موجود اسلامی مقامات کے اندر تلمودی رسومات ادا کی جا سکیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں کے گروہوں نے قابض اسرائیلی افواج کی فول پروف سکیورٹی میں یہ دراندازی کی۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ قابض افواج نے قصبے کے گرد و نواح میں ڈیرے ڈال لیے اور آباد کاروں کی نقل و حرکت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعدد راستے بند کر دیے تاکہ وہ سکون سے اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں کر سکیں۔

کفل حارس قصبہ مسلسل آباد کاروں کے دھاووں کا نشانہ رہتا ہے، خاص طور پر فوجی تحفظ میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور ان کارروائیوں کے دوران اکثر راستوں کی بندش اور شہریوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں تاکہ فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan