Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں مقدس مسجد پر حملے کے خلاف فلسطینی اوقاف کا سخت ردعمل

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے نابلس کے قریب تل گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ کی ابوبکر الصدیق مسجد کے ایک حصے کو آگ لگانے کی کوشش اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھنے کی مذمت کی۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مساجد پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اوررواں سال کے دوران ایسے حملوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ مسجد کےکچھ حصے کو جلانا واضح طور پر اس بربریت کا اظہار ہے کہ اسرائیل کی نسل پرستانہ اشتعال انگیزی فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات تک آ پہنچی ہے۔ موقع پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے مسجد کے جلے ہوئے قالین، سامنے کے شکستہ دروازے اور دھوئیں کے باعث دیواروں اور کھڑکیوں کے سیاہ ہو جانے کی اطلاع دی، تاہم مسجد کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

نابلس بشمول تل کے گورنر غسان دغلاس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں اس حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ مذہبی امور نے بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں ایک مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan