Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں فوجی جارحیت اور آبادکاروں کی درندگی، شہری متاثر

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر الخلیل کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائیاں کیں گھروں کو مسمار کیا اور شہریوں کو گرفتار کیا۔ اسی دوران رام اللہ گورنری کے مشرقی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے حملے ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب میں بلدہ السموع میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا۔ ان گھروں کے مالکان میں جمال احمد عبد اللہ الدغامین بھی شامل ہیں۔

اسی طرح قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے میں دو رہائشی کمرے مسمار کیے اور پانی کے دو کنویں مٹی سے بھر دیے۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مسافر یطا مرکز میں قابض فوج بھاری مشینری کے ساتھ داخل ہوئی اور تقریباً پچاس مربع میٹر پر مشتمل دو رہائشی کمرے زمین بوس کر دیے۔ یہ کمرے محمود النجار اور ان کے بیٹے محمد کی ملکیت تھے جن میں گیارہ افراد رہائش پذیر تھے۔

قابض افواج نے قرية المرکز سے نوجوان محمد یوسف مخامرہ کو بھی گرفتار کر لیا جب کہ مسافر یطا ہی کی الفخیت میں شہریوں کے پانی کے دو کنویں مٹی سے بند کر دیے گئے۔

ادھر رام اللہ کے مشرق میں واقع بیتین میں قابض افواج نے مسلسل گرفتاری مہم کے تحت دو نوجوانوں براء جرابعہ اور بلال قندیل کو حراست میں لے لیا۔

اسی تناظر میں یہودی آبادکاروں نے القدس گورنری کے محکمہ آب رسانی کے عملے پر حملہ کیا جو رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع عین سامیہ کے علاقے میں ایک پانی کے کنویں پر ہنگامی مرمتی کام انجام دے رہے تھے۔

آبادکاروں نے کنویں نمبر 6 اور 4 کے گرد باڑ لگا دی جس کے باعث فنی عملہ وہاں تک رسائی حاصل نہ کر سکا اور مرمت کا کام ادھورا رہ گیا۔ یہ اقدام پانی کے بحران کو مزید سنگین بنانے کے ساتھ شہریوں کی جانوں کو براہ راست خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اکتوبر 2023ء میں غزہ پر نسل کش جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور آبادکاروں کے حملوں میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 1108 فلسطینی شہید ہوئے تقریباً 11 ہزار زخمی ہوئے اور 21 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan