عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی جماعتوں کو مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے سے روک دیا – ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں فتح کے سوا تمام جماعتوں کی سرگرمیاں ختم کردی گئیں – جس پر اسلامی تحریک مزاحمت نے شدید مذمت کی- حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں فتح اپنی مقبولیت کھو رہی ہے – یہی وجہ ہے کہ اس نے تمام جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے خودریلیاں نکالنے کی کوشش کی – جس میں وہ ناکام ہو گئی – فلسطینی عوام فتح کے کہنے پر گھروں سے نہیں نکلے