Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کا کوئی وجود نہیں، صرف اسرائیل کا راج ہے: برغوثی

palestine_foundation_pakistan_dr-mustafa-al-barghouthi-secretary-general-of-the-palestinian-national-initiative7

فلسطینی سیاسی جماعت” قومی اقدام” کے سربراہ اور مجلس قانون ساز کےرکن ڈاکٹر مصطفیٰ برغوثی نے مغربی کنارے میں بدامنی اور اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کا کوئی وجود دکھائی نہیں دیتا، ہر طرف قابض صہیونی فوج کا راج ہے اور فوج دندناتی پھرتی ہے. رام اللہ میں مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر برغوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے. عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی بھی اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمودعباس کو اسرائیل سے مذاکرات میں صرف یہودی بستیوں کی تعمیر ہی دکھائی دیتی ہے،اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، بے گناہ شہریوں کا قتل عام،ان کی املاک پر قبضے اور آئے روز صہیونی فوج کی دراندازیوں پر فلسطینی اتھارٹی مسلسل خاموش ہے. ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا کا مقابلہ صرف تمام فلسطینی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے.انہوں نے فتح اور حماس پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی بڑی جماعتیں ہیں، قومی اتحاد کی کوششیں بھی ان کی ذمہ داری ہے، وہ تمام جماعتوں کو متحد کر کے قابض دشمن کے خلاف دوبارہ صف بندی کریں. ڈاکٹر برغوثی نے محمود عباس کی جانب سے اسرائیل سے دوبارہ مذاکرات کی کوششوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے کا مطلب فلسطینی حقوق پامال کرنا ہے. مذاکرات سے قبل اسرائیل فلسطینیوں کے تمام بنیادی حقوق کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ان کے تمام سلب شدہ حقوق فراہم کرنے کا اعلان کرے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan