Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں غاصب آباد کاروں کا حملہ، 9 فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی آباد کاروں کی منظم سفاکیت اور حملوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور ان کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے دوران آباد کاروں نے قابض اسرائیل کی فوج کی سرپرستی میں اہم اور ذیلی شاہراہوں کو بند کر کے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر معطل کر دی۔

نابلس کے مشرقی علاقے میں واقع گاؤں دير الحطب پر آباد کاروں کے وحشیانہ حملے کے دوران نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ریڈ کریسنٹ (ہلالِ احمر) کے مطابق زخمیوں میں ایک 45 سالہ شہری بھی شامل ہے جس کے پیر میں گولی لگی۔ دیگر زخمیوں میں سے چھ افراد آباد کاروں کے تشدد کا شکار ہوئے جبکہ ایک شہری دم گھٹنے اور ایک شخص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوا۔

اس مجرمانہ کارروائی کے دوران غاصب آباد کاروں نے گاؤں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس پر بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملے نے بمشکل قابو پایا۔

رام اللہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح آباد کاروں نے برقہ گاؤں پر دھاوا بولا اور ایک طبی مرکز (ہیلتھ کلینک) اور تجارتی ٹرک کو نذرِ آتش کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ قابض اسرائیل کی افواج کی براہ راست حفاظت میں کیا گیا جس سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران آباد کاروں نے رام اللہ اور البیرہ گورنری کے گردونواح میں متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ انتہا پسندوں نے کراملو چوک پر جمع ہو کر اسے مکمل طور پر مسدود کر دیا جبکہ طیبہ کراملو گیٹ اور شیلو بستی کے قریب بھی جتھوں کی صورت میں اکٹھے ہو کر اشتعال انگیزی کی۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع عین ایوب روڈ اور طیبہ سے اریحا جانے والی شاہراہ کو بھی پتھر رکھ کر بند کر دیا گیا جس سے فلسطینیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔

بیت لحم میں آباد کاروں نے مغربی دیہی علاقے کے داخلی راستے بالخصوص عقبہ حسنہ کے مقام پر گھیراؤ کیا جو کہ نحالین اور بتیر کے قصبوں سمیت حوسان اور وادی فوکین کے دیہاتوں کا مرکزی راستہ ہے۔ یہاں فلسطینی گاڑیوں پر حملوں کی کوششیں کی گئیں اور شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں بھی غاصبوں نے ایک گھر کی دیوار گرا دی اور جبل العرمہ کے علاقے میں ایک 47 سالہ فلسطینی شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ آباد کاروں نے جبل صبیح کے علاقے میں یتماوی خاندان کے گھر کی دیوار بھی مسمار کر دی۔

آباد کاروں کے یہ منظم حملے اور شاہراہوں کی بندش قابض اسرائیل کی افواج کی مکمل پشت پناہی میں کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانا اور انہیں ان کے گھروں اور جائے عمل تک پہنچنے سے روک کر ان کی نسل کشی کے عمل کو تقویت دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan