مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑ گیا ہے. اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مزید شہریوں کو گرفتار کرکے ٹارچرسیلوں میں منقتل کر دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام کو عباس ملیشیا نے جنین کے جنوب میں قباطیہ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا جبکہ نابلس سے معتز وای اور یونس صبری کو ان کے گھروں پر حـملوں کے بعد گرفتار کیا گیا.ادھر الخلیل میں سرچ اپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران عباس ملیشیا نے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ رام اللہ اور اس کے مضافات سے سات شہریوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں. کئی دیگرشہروں میں بھی تلاشی کے دوران متعدد افراد کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. دوسری جانب الخلیل میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں.مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق فلسطینی شہریوں بے یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراٶ کیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا. واقعے کے بعد عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج نے الخلیل میں مشترکہ گشت شروع کیا اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا خیال رہے کہ حالیہ رمضان المبارک میں الخلیل میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کی کمانڈوز نے ایک جرات مندانہ کارروائی میں چار یہودی آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا. جس کے بعد سےالخلیل میں بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے.