فلسطینی پریس کلب نے عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں صحافی طارق ابو زید کو گرفتار کیے جانے کی مذمت کی ہے- پریس کلب کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے صحافیوں کے خلاف کارروائیاں آزادئ صحافت کی خلاف ورزی ہے- طارق ابو زید کی گرفتاری کے بعد عباس ملیشیا کی جیلوں میں صحافیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے- عباس ملیشیا نے قبل ازیں تین صحافیوں صدقی موسی، خلدون مظلوم اور احمد بیتاوی کو گرفتار کر رکھا ہے